Urdu Deccan

Monday, December 12, 2022

بلال صابر

یوم پیدائش 08 دسمبر 1995

مسئلے حل نہیں ہوئے میرے
تم مکمل نہیں ہوئے میرے

جن پلوں کے لیے وہ میرا تھا
بس وہی پل نہیں ہوئے میرے

کیا کروں گا میں کل بھی دنیا میں؟
تم اگر کل نہیں ہوئے میرے

میرے عاقِل تو غیر تھے لیکن
میرے پاگل، نہیں ہوئے میرے

چند آنکھیں مِری ہوئیں لیکن
ان کے کاجل نہیں ہوئے میرے

ان گنت باغ میرے ہیں پھر بھی
پھول اور پھل نہیں ہوئے میرے

روز اول بھی وہ بدن چھو کر
ہاتھ کیوں شَل نہیں ہوئے میرے

لفظ چندن کے جیسے بھی رکھ کر
شعر صندل نہیں ہوئے میرے

تُو بتا تیرے یار، تیرے ہیں؟
ٹھیک ہے چل نہیں ہوئے میرے

بلال صابر


No comments:

Post a Comment

محمد دین تاثر

 یوم پیدائش 28 فروری 1902 غیر کے خط میں مجھے ان کے پیام آتے ہیں کوئی مانے کہ نہ مانے مرے نام آتے ہیں عافیت کوش مسافر جنھیں منزل سمجھیں عشق...