یوم پیدائش 07 نومبر 1980
فرقتِ جاناں کے جو احوال کہتے بن گئے
ساعتوں کے مرحلے تھے سال کہتے بن گئے
عشق میں کیا کیا بلائیں پیش پڑتی دیکھ لیں
عشق ہے اہلِ ہوس جنجال کہتے بن گئے
واعظوں کے آگئے فتوے صلیب و دار کے
شیخ صاحب کھیج لیجے کھال کہتے بن گئے
بال بکھرے اور شاہد ورم آنکھوں کے جنید
تیری فرقت میں ہمارا حال کہتے بن گئے
خواجہ عبد الرسول جنید
No comments:
Post a Comment