Urdu Deccan
Wednesday, March 10, 2021
ثمر فرید ثمر
شاد سجاد
ایس ڈی عابد
اُنہیں ہم حالِ دل اپنا بتا کر دیکھ لیتے ہیں
چلیں ہم بھی مقدر آزما کر دیکھ لیتے ہیں
وہ آئیں یا نہ آئیں منحصر ہے اُن کی مرضی پر
انہیں ہم نے بُلانا ہے بُلا کر دیکھ لیتے ہیں
گر ایسا ہو پلٹ آئیں کسی بھی وہ بہانے سے
بہانہ ہی بنانا ہے بنا کر دیکھ لیتے ہیں
کہاں طاقت ہے اپنے دل میں اُن کو بھول جانے کی
یہ ممکن تو نہیں پھر بھی بُھلا کر دیکھ لیتے ہیں
مکمل حق اُنہیں حاصل ہے ہم سے روٹھ جانے کا
وہ مانیں یا نہ مانیں ہم منا کر دیکھ لیتے ہیں
یہ ممکن تو نہیں ہر بار ہی اپنا خسارہ ہو
چلو اک بار پھر سے دل لگا کر دیکھ لیتے ہیں
سُنا ہے شاعری سے اُن کو رغبت ہو گئی عابدؔ
اُنہیں اشعار چند اپنے سُنا کر دیکھ لیتے ہیں
ایس،ڈی،عابدؔ
ذوالفقار علی ذُلفی
تمہارے حُسن کے دِلکش نظارے مار دیتے ہیں
کبھی گیسُو کبھی عارِض تمہارے مار دیتے ہیں
ہے تیری مسکراہٹ کا اثر اپنی جگہ لیکن
ہمیں تیری نِگاہوں کے اِشارے مار دیتے ہیں
بڑے معصُوم ہیں قاتل ہمارے مار کے ہم کو
وہ کہتے ہیں مقدر کے ستارے مار دیتے ہیں
ہمارے درد رہتے ہیں ہمیشہ بے اثر ہم پر
بہاٶ مت ہمیں آنسو تمہارے مار دیتے ہیں
کہاں دُشمن میں دَم اتنا ہمارے ساتھ ٹکرائے
ہمیں تو چاہنے والے ہمارے مار دیتے ہیں
محبت کرنے والوں کے مقدر بھی نرالے ہیں
جو بچ نِکلیں بھنور سے تو کنارے مار دیتے ہیں
کہاں سے درد لاتا ہے غزل میں اِس قدر ذُلفی
تری غزلیں ترے اشعار سارے مار دیتے ہیں
ذوالفقار علی ذُلفی
سرِ محفل تجھے سپنوں کی رانی میں نہیں کہتا
جو آنکھوں سے بتاتا ہوں زبانی میں نہیں کہتا
نہ ہو جس آنکھ کو پہچان کچھ اپنے پرائے کی
اُسے پاگل سمجھتا ہوں ٫ سیانی میں نہیں کہتا
یہاں مطلب کی خاطر ہی محبت لوگ کرتے ہیں
حقیقت ہے کوئی جھوٹی کہانی میں نہیں کہتا
مِری مطلب پرستوں سے بِگڑ جاتی ہے تب اکثر
کِسی کم ظرف کو جب خاندانی میں نہیں کہتا
مِلو جب بھی تو مِلتے ہی ذرا سا مسکرا دینا
مجھے دو اپنے دل پر حکمرانی میں نہیں کہتا
نجانے عشق ہو جائے اُسے میری غزل پڑھ کر
ابھی تک تو اُسے اپنی دِوانی میں نہیں کہتا
چُھپا کے تیر پھولوں میں تمہارا پھینکنا مجھ پر
اِسے ذُلفی محبت کی نشانی میں نہیں کہتا
ذوالفقار علی ذُلفی
علی جواد زیدی
یوم پیدائش 10 مارچ 1916
ہجوم عیش و طرب میں بھی ہے بشر تنہا
نفس نفس ہے مہاجر نظر نظر تنہا
یہ میرا عکس ہے آئینے میں کہ دشمن ہے
اداس تشنۂ ستم دیدہ بے خبر تنہا
یہ قتل گاہ بھی ہے بال پن کا آنگن بھی
بھٹک رہی ہے جہاں چشم معتبر تنہا
برا نہ مان مرے ہم سفر خدا کے لئے
چلوں گا میں بھی اسی راہ پر مگر تنہا
نہ جانے بھیگی ہیں پلکیں یہ کیوں دم رخصت
کہ گھر میں بھی تو رہا ہوں میں عمر بھر تنہا
نہ بزم خلوتیاں ہے نہ حشر گاہ عوام
اندھیری رات کروں کس طرح بسر تنہا
کسی غزل کا کوئی شعر گنگناتے چلیں
طویل راہیں وفا کی ہیں اور سفر تنہا
نثار کر دوں یہ پلکوں پہ کانپتی یادیں
ترا خیال جو آئے دم سحر تنہا
جدھر بھی جاؤ کوئی راہ روک لیتا ہے
وفا نے چھوڑی نہیں ایک بھی ڈگر تنہا
برت لو یارو برتنے کی چیز ہے یہ حیات
ہو لاکھ ترسی ہوئی تلخ مختصر تنہا
امید کتنی ہی مایوسیوں کی مشعل ہے
ہو رہ گزار میں جیسے کوئی شجر تنہا
جدھر سے گزرے تھے معصوم حسرتوں کے جلوس
سنا کہ آج
ہے زیدیؔ وہی ڈگر تنہا
علی جواد زیدی
کنور مہندر سنگھ بیدی
یوم پیدائش 09 مارچ 1909
ہم کسی دین سے ہوں، قائلِ کردار تو ہیں
ہم ثناء خواںِ شہِ حیدرِ کرارؐ تو ہیں
نام لیوا ہیں محمدؐ کے پرستار تو ہیں
یعنی مجبور بہ احمد مختار تو ہیں
عشق ہو جائے کسی سے، کوئی چارہ تو نہیں
صرف مسلم کا محمدؐ پہ اجارہ تو نہیں
میری نظروں میں تو اسلام محبت کا ہے نام
امن کا، آشتی کا مہر و مروت کا ہے نام
وسعت قلب کا ، اخلاص و اخوت کا ہے نام
تختہِ دار پہ بھی حق و صداقت کا ہے نام
میرا اسلام نِگہ و نام میں ہے، بد نام نہیں
بات اتنی ہے کہ اب عام یہ اسلام نہیں
حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے لیے منقبت
تُو تو ہر دین کے، ہر دور کے انسان کا ہے
کم کبھی بھی تیری توقیر نہ ہونے دیں گے
ہم سلامت ہیں زمانے میں تو انشاء اللہ
تجھ کو اک قوم کی جاگیر نہ ہونے دیں گے
امام حسین ؓ کے بارے میں
زندہ اسلام کو کیا تُو نے
حق و باطل دِکھا دیا تُو نے
جی کے مرنا تو سب کو آتا تھا
مر کے جینا سِکھا دِیا تُو نے
لب پہ اے شاہِ شہیداں ؓ تیرا نام آتا ہے
سامنے ساقیِ کوثرؐ لیے جام آتا ہے
مجھ کو بھی اپنی غلامی کا شرف دے دیجیو
کھوٹا سِکہ بھی تو آخر کبھی کام آتا ہے
( غزل)
ابھی وہ کمسن ابھر رہا ہے ابھی ہے اس پر شباب آدھا
ابھی جگر میں خلش ہے آدھی ابھی ہے مجھ پر عتاب آدھا
حجاب و جلوہ کی کشمکش میں اٹھایا اس نے نقاب آدھا
ادھر ہویدا سحاب آدھا ادھر عیاں ماہتاب آدھا
مرے سوال وصال پر تم نظر جھکا کر کھڑے ہوئے ہو
تمہیں بتاؤ یہ بات کیا ہے سوال پورا جواب آدھا
لپک کے مجھ کو گلے لگایا خدا کی رحمت نے روز محشر
ابھی سنایا تھا محتسب نے مرے گنہ کا حساب آدھا
بجا کہ اب بال تو سیہ ہیں مگر بدن میں سکت نہیں ہے
شباب لایا خضاب لیکن خضاب لایا شباب آدھا
لگا کے لاسے پہ لے کے آیا ہوں شیخ صاحب کو مے کدے تک
اگر یہ دو گھونٹ آج پی لیں ملے گا مجھ کو ثواب آدھا
کبھی ستم ہے کبھی کرم ہے کبھی توجہ کبھی تغافل
یہ صاف ظاہر ہے مجھ پہ اب تک ہوا ہوں میں کامیاب آدھا
کسی کی چشم سرور آور سے اشک عارض پہ ڈھل رہا ہے
اگر شعور نظر ہے دیکھو شراب آدھی گلاب آدھا
پرانے وقتوں کے لوگ خوش ہیں مگر ترقی پسند خاموش
تری غزل نے کیا ہے برپا سحرؔ ابھی انقلاب آدھا
کنور مہیندر سنگھ بیدی سحر
قمر جلال آبادی
لوگ کہتے ہیں کہ تہذیب جواں ہے یارو
کوئی سمجھائے کہ تہذیب کہاں ہے یارو
وہ عیاں ہوتے ہوئے بھی تو نہاں ہے یارو
کیا یقیں ہے کہ یقین پر بھی گماں ہے یارو
جو یہاں ہوگا فقط اُس کی رضا سے ہوگا
یہ جہاں اپنا نہیں اُس کا جہاں ہے یارو
ساری دنیا میں اُسے ڈھونڈ کے گھر لوٹے ہیں
اور آنگن ہی میں وہ جلوہ کناں ہے یارو
زندگی اُس کی وفا، موت جفا ہے اُس کی
جو مسیحا ہے وہی دشمنِ جاں ہے یارو
پھینکا دریا میں جو کنکر تو بڑا شور ہوا
دل کی گہرائی میں آواز کہاں ہے یارو
ایک ٹھوکر لگی کیا جانیے کیا ٹوٹ گیا
زندگی قرض کے شیشوں کی دوکاں ہے یارو
قمر جلال آبادی
Monday, March 8, 2021
فیض انور
یوم پیدائش 09 مارچ 1965
کوئی فریاد ترے دل میں دبی ہو جیسے
تو نے آنکھوں سے کوئی بات کہی ہو جیسے
جاگتے جاگتے اک عمر کٹی ہو جیسے
جان باقی ہے مگر سانس رکی ہو جیسے
ہر ملاقات پہ محسوس یہی ہوتا ہے
مجھ سے کچھ تیری نظر پوچھ رہی ہو جیسے
راہ چلتے ہوئے اکثر یہ گماں ہوتا ہے
وہ نظر چھپ کے مجھے دیکھ رہی ہو جیسے
ایک لمحے میں سمٹ آیا ہے صدیوں کا سفر
زندگی تیز بہت تیز چلی ہو جیسے
اس طرح پہروں تجھے سوچتا رہتا ہوں میں
میری ہر سانس ترے نام لکھی ہو جیسے
فیض انور
ڈاکٹر سلیم محی الدین
چراغ تو بلا کے ہیں
مگر نئی ہوا کے ہیں
ہمیں نصیب شہرتیں
وہ آبرو بچا کے ہیں
عجب طرح کا ہجر ہے
میاں یہ دن وبا کے ہیں
ہیں پانیوں پہ چل رہے
جو نیکیاں بہا کے ہیں
وہیں ہے لوٹنا جہاں
نشاں مری خطا کے ہیں
ستارے دیکھتے ہو کیا
تمام دن خدا کے ہیں
اسی کے در پڑے رہے
اسے لگا سدا کے ہیں
ڈاکٹر سلیم محی الدین
#urdupoetry #urdudeccan #اردودکن #اردو #شعراء #پیدائش #شاعری #اردوشاعری #اردوغزل #urdugazal #urdu #poetrylover #poetry #rekhta #شاعر #غزل #gazal
محمد دین تاثر
یوم پیدائش 28 فروری 1902 غیر کے خط میں مجھے ان کے پیام آتے ہیں کوئی مانے کہ نہ مانے مرے نام آتے ہیں عافیت کوش مسافر جنھیں منزل سمجھیں عشق...

-
یوم پیدائش 03 اکٹوبر 1948 اس بحر بے صدا میں کچھ اور نیچے جائیں آواز کا خزینہ شاید تہوں میں پائیں گلیوں میں سڑ رہی ہیں بیتے دنوں کی لاشیں ...
-
قد بڑھانے کے بہانے کتنے دوست دشمن ہوئے جانے کتنے گُل ہوئی شمع تو معلوم ہوا ظلم ڈھائے ہیں ہوا نے کتنے کچھ تو ہو صرفِ حسابِ گُل بھی پھول برسائ...
-
یوم پیدائش 04 مارچ 1972 ہم وفا ڈھونڈ رہے ہیں اب تک دیکھ کیا؟ ڈھونڈ رہےہیں اب تک شہر میں موت بِکے ہے تیرے ہم قضا ڈھونڈ رہے ہیں اب تک اپنے ا...
-
یوم پیدائش 11 فروری 1927 چراغ حسرت و ارماں بجھا کے بیٹھے ہیں ہر ایک طرح سے خود کو جلا کے بیٹھے ہیں نہ کوئی راہ گزر ہے نہ کوئی ویرانہ غم حیا...
-
یوم پیدائش 25 دسمبر 1952 مرے ثبوت بہے جارہے ہیں پانی میں کسے گواہ بناؤں سرائے فانی میں جو آنسوؤں میں نہاتے رہے سو پاک رہے نماز ورنہ کسے مل ...
-
بظاہر تجھ سے ملنے کا کوئی امکاں نہیں ہے دلاسوں سے بہلتا یہ دل ناداں نہیں ہے چمن میں لاکھ بھی برسے اگر ابر بہاراں تو نخل دل ہرا ہونے کا کچھ ...
-
یوم پیدائش 15 مارچ 1994 مانا اس کو گلہ نہیں مجھ سے کچھ تو ہے جو کہا نہیں مجھ سے حق نہیں دوستی کا ایسا کوئی جو کہ اس کو ملا نہیں مجھ سے ...
-
یوم پیدائش 03 فروری 1940 ترے قریب پہنچنے کے ڈھنگ آتے تھے یہ خود فریب مگر راہ بھول جاتے تھے ہمیں عزیز ہیں ان بستیوں کی دیواریں کہ جن کے سائے...
-
یوم پیدائش 20 فروری 1917 تھوڑا سا عکس چاند کے پیکر میں ڈال دے تو آ کے جان رات کے منظر میں ڈال دے جس دن مری جبیں کسی دہلیز پر جھکے اس دن خدا...
-
یوم پیدائش 01 مئی 1954 آج کل ہوتا ہے رسوائی سے عزت کا ملاپ کاش ہو جاتا کبھی صورت سے سیرت کا ملاپ تیل میں پانی کبھی گھلتا نہیں ہے دوستو کیس...